Global pandemic, deadly virus, Pakistan, NCOC, lockdown
06 May 2021 (22:57) 2021-05-06

نئی دہلی :بھارت نے امریکی اور سوئس فارماسوٹیکل کمپنی کی کووِڈ 19 اینٹی باڈی ڈرگ کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوئس کمپنی روش اور امریکی کمپنی ریجینرون کی اینٹی باڈی ڈرگ کاک ٹیل کو امریکا بھی ہنگامی استعمال کی منظوری ملی ہوئی ہے, یورپ میں بھی گھر پر رہنے والے کووِڈ مریضوں کو یہ ڈرگ استعمال کروائی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کو بھی وائرس سے متاثر ہونے پر یہ ویکسین دی گئی تھی,بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 12 ہزار کیس،3980 اموات رپورٹ ہوئیں,دوسری جانب بھارت کے پڑوسی ملکوں میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی آگئی، نیپال، تھائی لینڈ اور لاؤس میں دوبارہ لاک ڈاؤن اور سفری پابندی لگنے کا امکان ہے۔


ای پیپر