’’اسمبلیاں توڑنے کا فارمولا‘‘فردوس عاشق اعوان نے اندرونی کہانی بتا دی
06 May 2021 (22:14) 2021-05-06

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے سے متعلق عمران خان کے پاس فی الوقت کوئی فامولا نہیں ہے اور نہ ہی حکومتی ترجیح میں شامل ہے ۔

فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی ،نہ ہی اسمبلیاں توڑنے کا کوئی فارمولا کسی بھی اجلاس میں ڈسکس ہوا ہے ،اسمبلیاں توڑنا وزیر اعظم عمران خان کی ترجیح میں شامل نہیں ۔

فردو س عاشق اعوان نے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سے اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کا معاملہ بھی اُٹھا یا ،وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈلیورکرناہےہرعہدیدارکوکارکردگی دکھاناہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی کیساتھ مل کر صوبائی اور ضلعی سطح پر کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں ،میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،حکومت اور بیورو کریسی کو مل کر ایسا میکانزم بنا نا چاہیے جس سے صرف اور صرف عوام کو فائدہ ہو ۔


ای پیپر