Pakistan Eid ul Fitar,Pakistan Buses,lock down,Global pandemic, deadly virus, Pakistan, NCOC, lockdown
06 May 2021 (21:00) 2021-05-06

لاہور:عالمی وبا کی تیسری لہر سے بچانے کیلئے حکومت نے جہاں 8 مئی سے مکمل لاک ڈائون کا اعلان کر رکھا تھا وہیں پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی انٹر سٹی بند کرنے احکامات جاری کیے جا چکے تھے لیکن آج پنجاب حکومت نے پردیسیوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے ٹرانسپورٹرز  حضرات کو مزید دو دن کی مہلت دیدی ہے کہ وہ ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کو بھی پبلک ٹرانسپورٹ چلا سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ سے مزید دو دن کی پابندی ہٹا لی ہے اب ٹرانسپورٹرحضرات 9 اور 10 مئی کو پبلک ٹرانسپورٹ چلا سکتے ہیں ،نوٹی فکیشن کے مطابق تمام ٹرانسپورٹر حضرات ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے سواریاں بٹھا سکتے ہیں ۔

دوسری طرف پردیسیوں کاخیال کرتے ہوئے ریلوے حکام کا بھی بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے ،،ملک میں لاک ڈائون اور ٹرانسپورٹ بندش کے باعث 10عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ریلوے انتظامیہ نے سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

7مئی سے 10 مئی تک لاہور اور کراچی سے روزانہ رات 8 بجے عید سپیشل ٹرین چلے گی ۔نویں عید سپیشل ٹرین 11 مئی کو رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی کیلئے چلے گی ،دسویں عید سپیشل 12 مئی کو کراچی سے ملتان کیلئے روانہ ہوگی ۔ریلوے ترجمان کے مطابق عید پر زیادہ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ لاک ڈائون اور انٹر سٹی روڈ ٹرانسپورٹ بندش کے باعث کیا گیاہے۔


ای پیپر