PMIK, Imran Khan, PTI, Pakistan Politics, Marryam Nawaz, PMLN, Bilawal Bhutto, Latest News, PDM, Zardari
06 May 2021 (20:36) 2021-05-06

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان سے پارٹی کی اہم سیاسی قیادت کی ملاقات میں بیوروکریسی سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے ،جس میں وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہمیں ڈلیور کرنا ہے ہر عہدیدار کو کارکردگی دکھانا ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پارٹی کی اہم سیاسی قیادت نے ملاقات کی ،پارٹی رہنمائوں نے وزیر اعظم عمران خان سے گلہ شکو ہ کرتے ہوئے کہا کہ بیورو کریسی کے عدم تعاون کے مسئلے پر غور کرنا چاہیے ،حکومت اور بیوروکریسی کے ساتھ مل کر ایسا میکانزم تیار کیا جانا چاہیے جس سے عوام کو براہ راست ڈلیور کیا جا سکے ۔

وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں بیورو کریسی کے عدم تعاون کے مسئلے کے حل کی تجاویز بھی پیش کی گئیں ،پارٹی رہنمائوں کی طرف سے بیوروکریسی سے متعلق پیش کی گئی سفارشات کو منظو رکر لیا گیا ،ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی اورضلعی سطح پرکوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی،پارٹی رہنمائوں کیساتھ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی و ضلعی انتظامیہ ،میںپارٹی عہدیداروں کو بھی شامل کیا جائیگا ۔

وزیر اعظم کیساتھ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ارکان پارلیمنٹ اور ٹکٹ ہولڈرز کو کمیٹیوں میں شامل کر کے عوامی مسائل کو بہتر انداز میں حل کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،سب کو مل کر ایک ساتھ کام کرنا ہوگا ،کیونکہ ہمیں ڈلیور کرنا ہے ہر عہدیدار کو کارکردگی دکھانا ہوگی ۔


ای پیپر