Shafqat Mehmood,Global pandemic, deadly virus, Pakistan, NCOC, lockdown
06 May 2021 (17:43) 2021-05-06

اسلام آباد :وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بورڈ کے امتحانات 15 جون کے بعد ہوں گے،گزشتہ روز بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا،جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ انٹر اور میٹرک امتحانات ترجیحی بنیاد پر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹ میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا،جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کے امتحانات 15 جون کے بعد ہونگے ،ان کا کہنا تھا انٹر اور میٹرک امتحانات ترجیحی بنیاد پر ہوں گے،ہم چاہتے ہیں امتحانات کے نتائج جامعات میں داخلے سے پہلے آسکیں۔

واضح رہے گزشتہ روز ہونے والے اجلا س میں اس بات کا اشارہ دیدیا گیا تھا کہ تمام امتحانات کورونا وبا کی وجہ سے   15 جون تک منسوخ کر دئیے گئے ہیں ،اجلاس میں شرکا کا کہنا تھا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں ملتوی ہونے والے امتحانات کب ہونگے فیصلہ عید کے بعد ہو گا تاہم بین الصوبائی وزراء تعلیم نے دسویں اور بارھویں  کے امتحانات پہلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بورڈ کے امتحانات 15 جون کے بعد ہونگے جس میں انٹر اور میٹرک کے امتحانات ترجیحی بنیادوں پر ہونگے ۔


ای پیپر