Global pandemic, deadly virus, Pakistan, NCOC, lockdown
06 May 2021 (17:30) 2021-05-06

لاہور:کورونا ادویات کی قیمتوں حیران کن اضافہ نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ،فارمیسی مالکان نے کورونا میں استعمال ہونے والی تمام ادویات کی قیمتوں میںاضافے کیساتھ ساتھ بلیک میں بیچنا شروع کر دیا ،ڈریپ نے کاروائی کرتے ہوئے کورونا ادویات مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ کورونا ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں ،فارمیسی مالکان ادویات کو بلیک میں بیچنے لگے،ڈریپ نے کاروائی کرتے ہوئے ایسے تمام فارمیسی مالکان کیخلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا جو کورونا کی ادویات بلیک میں یا مہنگے داموں فروخت کرینگے ۔

ڈریپ کی طرف سے کورونا ادویات کی قیمتیں مقرر کر دی گئیں ،نوٹس میں واضح کیا گیا کہ اگر کوئی بھی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ قیمت وصول کرے گا تو اُس کیخلاف کاروائی کی جائے گی ۔

ڈریپ کی طرف سے کورونا میں استعمال ہونے والی ادویات کی فہرست اور ان کی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں ،ڈریپ نے کورونا ادویات کی پرائس لسٹ آفیشل ویب سائٹ پر جاری کردی،ڈریپ حکام کے مطابق کورونا کی مختلف مقدار، کمپنیز کی 36 ادویات کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں ،ویب سائٹ پر اینٹی وائرل انجکشنز،اینٹی بائیوٹک ٹیبلٹس،کیپسول کی قیمت مقررکی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی دکاندار حکومت کی طرف سے مجوزہ قیمتوں سے زیادہ وصول نہ کریں ۔

ڈریپ حکام کا کہنا تھا ایکٹمرا 200 ایم جی انجکشن کی قیمت 39689 مقرر ہے،ایکٹمرا 400 ایم جی انجکشن کی قیمت 79378 مقرر ہے،ریمیڈیسویر انجکشن کی قیمت 5680 روپے مقرر ہے،ڈریپ حکام کا کہنا تھا زائد قیمت پر ادویات کی فروخت خلاف قانون تصور کی جائے گی،زائد قیمت، بلیک مارکیٹنگ والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی،حکام کا کہنا تھا کورونا ادویات سے متعلق شکایات،رہنمائی کیلئے فوکل پرسن مقرر ہیں،شہری خریداری سے قبل کورونا ادویات کی قیمت معلوم کریں،شہری کورونا ادویات کی مقرر کردہ قیمت سے زائدہرگز ادا نہ کریں،شہریوں سے گزارش ہے کہ کورونا ادویات کی بلیک،زائد قیمت میں فروخت کی اطلاع دیں۔


ای پیپر