Hania Amir,Hania Khan,Amir liaqat 3rd Wife
06 May 2021 (16:56) 2021-05-06

کراچی :عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ہانیہ خان کا ڈراپ سین اُس وقت ہو گیا جب ہانیہ کے والد نے کیمرے کے سامنے آکر تمام حقائق سے پردہ اُٹھا دیا ۔

گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریںو ائرل تھیں کہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہانیہ کیساتھ ناانصافی ہو رہی ہے ،ہانیہ خان نے ایک سے زائد ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں جس میں کبھی وہ نکاح نامہ دکھانے کا دعویٰ کرتی رہیں اور کبھی عامر لیاقت کیساتھ محبت کے دعوے کرتی نظر آئیں ۔

ہانیہ خان کے والد نے اپنی بیٹی کے ڈرامے کا ڈراپ سین کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کا دماغی تواز ن درست نہیں ،میری بیٹی نے عامر لیاقت پر نکاح کا جھوٹا الزام لگایا ہے جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔

ہانیہ خان کے والد طارق پرویز کا کہنا تھا عامر لیاقت رمضان سے قبل ہمارے گھر آئے تھے اور ہماری مدد کی تھی جس کے بعد وہ واپس چلے گئے گئے۔

ہانیہ کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی اس وقت جو کچھ کر رہی ہیں وہ شدید ڈپریشن میں ہیں ،ان کی کسی بات میں کوئی صداقت نہیں ۔


ای پیپر