مسلم لیگ(ن) کے قائد کی مرضی سے ڈیل ہو رہی ہے : شہباز گل
06 May 2020 (21:19) 2020-05-06

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے لیگی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تسلیم کرلیں کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد کی مرضی سے ڈیل کی کوششیں ہورہی تھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہبازگل نے کہا کہ جب موقع پرستی ہی اصل نظریہ ہو توایسا ہی ہوتا ہے اگر تسلیم کرلیں کہ قائد کی مرضی سے ڈیل کی کوششیں ہورہی تھیں تو ووٹ کی عزت،انقلاب اور نظریاتی نوازشریف کا بیانیہ فراڈ ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی جانب سے سول سپرمیسی،سلکیٹڈ اور سلیکیٹر کا بیانیہ بھی فراڈ ثابت ہوا، اگرقائد کی مرضی کے خلاف مانیں توچچا کا بھتیجی سے فراڈ ثابت ہوتا ہے،بڑی نازک صورت حال ہے۔


ای پیپر