اظہر علی نے کرونا متاثرین کیلئے مثالی کام کر دکھا یا
06 May 2020 (21:16) 2020-05-06

لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کرونا متاثرین کی مدد کے لیے بیٹ، شرٹ نیلام کردئیے ۔ اظہر علی کے ٹرپل سنچری بنانے والے بیٹ کی نیلامی 10 لاکھ روپے میں ہوئی.

نیلامی میں ٹرپل سنچری والا بیٹ ایک بھارتی میوزیم نے خریدا ہے۔ٹیسٹ کپتان کی چیمپئنز ٹرافی وننگ شرٹ 11 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی، شرٹ کیلی فورنیا میں رہائش پذیر کاش ویلانی نے نیلامی میں خریدی جبکہ نیوجرسی کے جمال خان نے شرٹ کا 10 فیصد عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔اظہرعلی کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر نیلامی کے عمل سے 22 لاکھ روپے اکٹھے ہوئے ہیں، کرونا وائرس کے متاثرین کی براہ راست مدد کروں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے غریبوں کی امداد کے لیے اپنی ڈیبیو کیپ، کرکٹ بیٹ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی شرٹ نیلام کردی تھی۔رومان رئیس کی ڈیبیو کیپ ایک لاکھ 60 ہزار، کرکٹ بیٹ 80 ہزار اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی 60 ہزار روپے میں نیلام ہوئی تھی۔


ای پیپر