چینی لیبارٹری میں کورونا وائرس کی تخلیق
06 May 2020 (20:53) 2020-05-06

واشنگٹن:امریکا میں کورونا وائرس سے لڑنے والی کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن ڈاکٹر انتھونی فاچی نے چینی لیبارٹری میں وائرس کی پیدائش سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈزیزز کے سر براہ انتھونی فاچی نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ سائنسی شواہد یہ بتاتے ہیں کہ یہ وائرس لیبارٹری میں نہیں بنا، غالب امکان یہی ہے کہ یہ وائرس چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوا اور پھیل گیا۔اگر چمگادڑوں میں وائرس کے ارتقا کو دیکھیں تو ٹھوس سائنسی ثبوت اس بات کی نفی کرتے ہیں کہ اسے مصنوعی طور پر یا جان بوجھ کر ہیرا پھیری کر کے بنایا گیا ہو۔

ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے وائرس کا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مرحلہ وار ارتقا ہوا جو اس بات کا پختہ اشارہ ہے کہ یہ وائرس فطری طور پر تیار ہوا اور پھر دیگر انواع میں منتقل ہوا۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بارہا چین پر الزام عائد کر چکے ہیں کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری میں تیار ہوا۔


ای پیپر