ہائی سکولز کھولنے کا اعلان کر دیا گیا
06 May 2020 (18:18) 2020-05-06

بیجنگ:ناول کورونا وائرس کے نقطہ آغاز، چینی شہر ووہان میں تقریباً چار ماہ کی بندش کے بعد ہائی اسکولز بھی کھول دیئے گئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے وبائی پھیلاؤ کی وجہ سے ووہان کے تمام تعلیمی ادارے جنوری میں بند کردیئے گئے تھے تاہم اب حالات معمول پر واپس آجانے کے بعد دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ ہائی اسکول بھی کھول دیئے گئے ۔

سکول کھولنے سے قبل چینی حکومت نے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جن کے تحت ہر اسکول کے باہر تھرمل اسکینر نصب ہیں، تمام طالب علموں اور اساتذہ کو ماسک پہننے کا پابند بنایا گیا ہے۔ کلاس روم میں ہر طالب علم کو ایک ڈیسک دیاگیاہے جبکہ دو ڈیسکوں کا درمیانی فاصلہ ایک میٹر رکھا گیا ہے۔

ان تمام انتظامات کے بعد ووہان میں 121 ہائی اسکولز کھول دیئے گئے۔ چینی وزارتِ تعلیم کا کہنا تھا کہ پرائمری اور مڈل اسکول کھولنے کی تاریخ کا اعلان بھی جلد ہی کیا جائے گا۔


ای پیپر