کیا پاکستان میں تجاری مراکز 10 مئی سے کھول دئیے جائینگے ؟
06 May 2020 (17:34) 2020-05-06

اسلام آباد : پاکستان کے تمام صوبوں سے لاک ڈائون میں نرمی کے حوالے سے تجاویز مانگی گئیں ،جس کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں ملک بھر میں تجارتی مراکز صبح 9 سے شام 5 بجے اور رات 8 سے 10 بجے تک کھولنے کی تجاویز منظور کر لی گئیں۔

اجلاس میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان نے ٹرین اور بس سروس کھولنے کی مخالفت کردی ۔ ٹرین سروس کی بحالی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں لاک ڈاون میں نرمی اور آئندہ کی حکمت عملی بالخصوص 9 مئی کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے یا اس میں توسیع کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

این سی او سی کے اجلاس میں میں پیش کی گئی سفارشات کی روشنی میں لاک ڈاون میں نرمی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے، تجارتی مراکز کو شام 5 کے بعد 8 بجے تک بند اور رات 8 سے 10 بجے تک کھولے جانے کی تجاویز منظور کی گئیں۔


ای پیپر