لندن کی فضائیں توحید کی صداؤں سے گونج اٹھیں
06 May 2020 (17:07) 2020-05-06

لندن : لندن کی تاریخ میں پہلی بار رواں برس رمضان المبارک میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت فی الحال صرف ماہ رمضان تک ہے اور صرف اذان مغرب اور جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جاسکتی ہے،مسلمان شہریوں نے لاؤڈ اسپیکر پر اذان سننے پر گھروں سے باہر نکل کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے والتھم فارسٹ کی 10مساجد میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت فی الحال صرف ماہ رمضان تک ہے اور صرف اذان مغرب اور جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جاسکتی ہے۔مسلمان شہریوں نے لاؤڈ اسپیکر پر اذان سننے پر گھروں سے باہر نکل کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔اس حوالے سے مذہبی اسکالر علامہ غلام ربانی افغانی کا کہنا ہے کہ 'یہ اجازت مسلمانوں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔


ای پیپر