لاک ڈائون کے بعد تعلیمی ادارے کب کھلیں گے ؟بڑی خبر آگئی
06 May 2020 (16:40) 2020-05-06

اسلام آباد :جہاں پوری دنیامیں لاک ڈائون کو نرم کیا جا رہا ہے وہاں یہ بحث بھی شروع ہوگئی کہ تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے ،پاکستان میں تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے یہ کہا گیا کہ یکم جون کے بعد بھی ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھے جائینگے ۔

ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا اصولی فیصلہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں صوبائی وزرا نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جس میں ملک بھر میں تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت جبکہ پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے مخالفت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، اس لیے تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں۔

تاہم خیبر پختونخوا نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کر دی ہے۔ صوبوں میں اتفاق نہ ہونے پر معاملہ قومی رابطہ کمیٹی کے کل اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ای پیپر