کشمیریوں کی جدوجہد قابض بھارت کے مظالم کا نتیجہ ہے: عمران خان
06 May 2020 (15:13) 2020-05-06

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد قابض بھارت کے مظالم کا نتیجہ ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر دراندازی کے بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ وہ دنیا کو بھارتی فالس فلیگ آپریشن کی کوششوں سے مسلسل خبردار کر رے ہیں، بھارتی الزامات خطرناک ایجنڈے کا تسلسل ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی فاشسٹ پالیسیاں خطے کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔


ای پیپر