file photo

شوگر اسکینڈل، شاہد خاقان کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی اجازت مل گئی
06 May 2020 (13:22) 2020-05-06

اسلام آباد: شوگر اسکینڈل کی تحقیقات میں نیا موڑ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی اجازت مل گئی، ایف آئی اے نے لیگی رہنما کو آگاہ کر دیا۔

جوابی خط میں شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر سے 9 مئی کو ایف آئی اے ہیڈکواٹر اسلام آباد پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیشن نے پہلے خط میں لیگی رہنماؤں کو دستاویزی ثبوت ارسال کرنے کا کہا تھا، تاہم شاہد خاقان عباسی نے 23 اپریل کو لکھے گئے خط میں ذاتی طور پر پیش ہونے پر اسرار کیا۔ کمیشن کو لکھے گئے خط میں شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ وہ چینی بحران سے متعلق کمیشن کو معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ قانون کے تحت انکوائری کمیشن معلومات اور شواہد کو زیرغور لانے کا مجاز ہے۔

چینی بحران سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، کمیشن کو 25 اپریل تک جامع رپورٹ پیش کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، تاہم کمیشن نے وفاقی حکومت سے تین ہفتے کا مزید وقت لے رکھا ہے۔


ای پیپر