file photo

کورونا وائرس، سعودی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا
06 May 2020 (11:26) 2020-05-06

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے لئے بنائی گئی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو قید اور جرمانے کی سزا دینے کا فیصلہ، سعودی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا۔

پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے افراد، انتظامیہ یا ملازمین کی طرف سے کورونا سے بچاؤ کے لیے اختیار کردہ طریقہ کار اور حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کی صورت میں کم سے کم 1000 ریال اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا جبکہ عدالت کے حکم پر 6 ماہ قید بھی ہو سکتی ہے، قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو دو لاکھ ریال جرمانہ یا دو سال قید کی سزا ہو گی۔


ای پیپر