file photo

دنیا بھر میں 2 لاکھ 58 ہزار 339 افراد وائرس سے جان گنوا بیٹھے
06 May 2020 (10:14) 2020-05-06

لندن: کورونا وائرس سے ہلاکتیں بڑھنے لگیں، دنیا بھر میں 2 لاکھ 58 ہزار 339 افراد وائرس سے جان گنوا بیٹھے، 37 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔

چوبیس گھنٹے میں امریکا میں مزید 2350 افراد چل بسے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 72 ہزار 270 سے بڑھ گئی، کورونا سے برطانیہ میں 693 اموات ہوئیں، روس میں 95، کینیڈا میں 189 اور میکسیکو میں 117 افراد جان سے گئے۔ اٹلی میں 236، سپین میں 185، بیلجیم میں 92، ہالینڈ میں 86 اور سویڈن میں 85 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایشیا پر نظر ڈالیں تو ایران میں 63، فلپائن میں 14، انڈونیشیا میں 8 اور بھارت میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔


ای پیپر