file photo

ملک کے دیگر حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
06 May 2020 (10:02) 2020-05-06

لاہور: ملک میں نرالا موسم، کہیں گرمی تو کہیں بارش ، سندھ میں ہیٹ ویو کی لہر جاری ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں آج شدید گرمی کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے سے پارہ چالیس سے بیالیس کو چھو سکتا ہے۔ ماہرین نے شہریوں بالخصوص بچوں اور بوڑھوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے، سحر اور افطار میں پانی زیادہ پینے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی کے ہسپتالوں میں ہیٹ ویو سے متاثرہ مریضوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر لئے گئے ہیں، جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں، کہیں کہیں گرج چمک ، تیز ہوا اور آندھی کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

آئندہ چوبیس گھنٹے میں بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


ای پیپر