حکومت کا وقت ختم، کا ﺅنٹ ڈاون شروع?
06 May 2019 (22:12) 2019-05-06

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کا وقت ختم ہوگیا، اب کائو نٹ ڈائون شروع ہے، ان سے روحانیت کہا نہیں جاتا لیکن روحانیت کی طرف چل پڑے، مہنگائی کے سونامی کوہم روکیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پی ٹی آئی کی حکومت کو گرائے گی، حکومت کا وقت ختم ہوچکا ہے اور اب حکومت کا کانٹ ڈاون شروع ہوچکا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مہنگائی کے سونامی کوہم روکیں گے۔ انہوں نے متنجن پکا لیا ہے جن کا لیڈر عمران خان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کےخلاف احتجاج کیلئے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے،اسمبلی کا پلیٹ فارم دستیاب ہونے تک یہ احتجاج جاری رہے گا، حکومت ہمیں احتجاج پر مجبور کررہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے کرائے کے لوگ رکھے ہیں کوئی آئی ایم ایف اور کوئی کسی کا نامزد ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ بریف کیس لے کرآئے ہیں اوربریف کیس لے کرچلے جائیں گے۔ امپورٹڈ لوگ ماضی میں عوام مسائل حل کر سکے نہ اب کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود کشی قبول نہیں کی لیکن غلامی قبول کرلی ہے۔

پاکستان آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈرکرچکا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شاہ محمود قریشی نے جس سزا کا ذکر کیا وہ معطل ہوچکی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مریم نوازکوعہدہ دینے پر تحریک انصاف کی قیادت کومسئلہ ہوا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مریم نواز پارٹی میں اپنا فعال کردارادا کریں گی۔

مریم نواز کوسیاست میں کردار ادا کرنے سے روکا نہیں جا سکتا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مریم نواز کی سزا معطل ہوچکی ہے۔لیکن یہاں تو لوگ سزا معطل ہوکر بھی ایوان میں رہے ہیں، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں خوب سمجھ رہا ہوں کہ مریم نواز سے یہ لوگ کتنے خوفزدہ ہیں۔


ای پیپر