مریم نواز شریف نے ’’کوٹ لکھپت جیل چلو‘‘ کی کال دیدی
06 May 2019 (22:10) 2019-05-06

لا ہور:ایک طویل عرصے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنا ٹویٹر اکائونٹ پر سرگرمیاں دوبارہ شروع کرتے ہوئے اپنے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حق میں ایک تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کردی ہے،پیر کو مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کی نئی پروفائل پکچر پوسٹ کی ہے، تصویر میں نواز شریف پرجوش انداز میں ہاتھ میں ہاتھ ڈالے نظر آرہے ہیں۔تصویر کے ساتھ سات مئی نوازشریف کے ساتھ، چلو چلو کوٹ لکھپت جیل چلو تحریر ہے۔


ای پیپر