سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیل کے راز سے پردہ اُٹھا دیا
06 May 2019 (21:34) 2019-05-06

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر تجربہ کار شخصیت ہیں لیکن حکومت کو عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ مذاکرات کے موقع پر ان کی تقرری سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے تھی، مسلم لیگ (ن)کسی کے ساتھ ڈیل نہیں کر رہی اور نہ ہی ڈیل ملک کے مفاد میں ہے۔

پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نیں کہ گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر کا معیشت کے حوالے سے بہت اچھا تجربہ ہے، وہ عالمی سطح پر تجربہ ضرور رکھتے ہیں معیشت کے حوالے سے لیکن حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ ان کی تقرری کو عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات کے بعد کرتی تو بہتر ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کسی کے ساتھ ڈیل نہیں کر رہی ان لوگوں سے پوچھا جائے جو اس حوالے سے شور شرابہ کر رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں ڈیل ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ ڈیل کے حوالے سے مسلم لیگ سوچ بھی نہیں سکتی۔


ای پیپر