افغانستان میں 35 انتہا پسندوں نے ہتھیار ڈال دئیے
06 May 2019 (21:01) 2019-05-06

جلال آباد: افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں 13داعش جنگجوئوں سمیت35انتہاپسندوں نے ہتھیار ڈال کر امن عمل میں شمولیت اختیار کرلی ہے، 22انتہاپسندوں کا تعلق طالبان گروپ اور13کا داعش سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں 13داعش جنگجوئوں سمیت35انتہاپسندوں نے ہتھیار ڈال کر امن عمل میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔اس کا اعلان یہاں صوبائی حکومت نے اپنے بیان میں کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 22انتہاپسندوں کا تعلق طالبان گروپ اور13کا داعش سے ہے،انہوں نے جنگی کاروائیاں ختم کرتے ہوئے امن عمل میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے، اور اپنے ہتھیار حکومت کے حوالے کردیے ہیں۔


ای پیپر