برونائی میں ہم جنس پرستی پر موت کی سزا ختم
06 May 2019 (20:50) 2019-05-06

دارالسلام: برونائی نے ہم جنس پرستی پر سزائے موت معطل کر دی گئی۔

برونائی کے سلطان حسن البلقیہ نے اپنے ایک خطاب میں اعلان کیا کہ ہم جنس پرستوں اور غیر ازدواجی جنسی تعلقات کے لیے مقرر کی جانے والی سنگساری کی سزا پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان سزاں کے نفاذ اور عمل درآمد پر بہت سے سوالات اٹھے اور غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔

برونائی میں اپریل کے آغاز میں ہی سخت شرعی قوانین کا اطلاق کیا گیا تھا، جن میں کئی دیگر سخت سزاں کے علاوہ ہم جنس پرستوں کے لیے سنگساری کی سزا مقرر کی گئی تھی۔


ای پیپر