Image Source : AFP

دنیا میں سب سے زیادہ طویل روزہ کتنے گھنٹے کا اور کس ملک میں رکھا جاتا ہے ؟
06 May 2019 (18:44) 2019-05-06

اسلام آباد:پاکستان میں رمضان کا آغاز آج سے ہورہا ہے اور ملک میں روزے کا سب سے زیادہ دورانیہ 15 گھنٹے، 14 منٹ ہوگا۔

اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے لمبا روزہ روس میں رکھا جائے گا، ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں طویل ترین روزے روس کے شہر مرمانسک میں رکھا جائے گا جس کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 20 گھنٹے 45 منٹ ہوگا۔

اسی طرح سب سے چھوٹا روزہ ارجنٹینا کے شہر اوشوالا میں رکھا جائے گا اور اس کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 11 گھنٹے ہوگا۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں روزے کا سب سے زیادہ دورانیہ 15 گھنٹے اور 14 منٹ ہوگا، اس کے علاوہ آئس لینڈ میں روزہ 19 گھنٹے 26 منٹ کا ہوگا۔

ناروے میں روزہ 18 گھنٹے 43 منٹ، اسکاٹ لینڈ میں روزہ 18 گھنٹے 14 منٹ، ایران میں 15 گھنٹے 26 منٹ، سوئیڈن میں 19 گھنٹے 43 منٹ، سعودی عرب میں روزہ 14 گھنٹے 37 منٹ کا ہوگا۔

اسی طرح برطانیہ میں 17 گھنٹے 51 منٹ اور بھارت میں روزے کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 14 گھنٹے 51 منٹ کا ہوگا۔


ای پیپر