حکومت نے شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا
06 May 2019 (18:26) 2019-05-06

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹیکس امور کے ماہر شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا چیئرمین تعینات کردیا۔

پیر کو اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیے جانے کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنی معاشی ٹیم میں مزید تبدیلی کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے گورنر طارق باجوہ سے استعفی لیا تھا جب کہ چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کو بھی عہدے سے ہٹایا گیا۔

حکومت نے مصر میں آئی ایم ایف کے عہدیدار رضا باقر کو آئندہ تین سال کے لیے اسٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کیا ہے۔


ای پیپر