Image Source : Twitter

’’تحریک انصاف میں اختلافات‘‘ شاہ محمود قریشی دل کی بات زبان پر لے آئے
06 May 2019 (18:05) 2019-05-06

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرا اپنی جماعت میں کسی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں، میں نے ایک معاملے پر اصولی موقف اپنا رکھا ہے، سابق وزیر خزانہ اسد عمر پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، اگر وفاقی کابینہ میں واپس آتے ہیں تو کارآمد ثابت ہوں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کیا ن لیگ میں اہل لوگ نہیں؟ جس شخص کیخلاف فیصلہ آیا، اس کو عہدہ دیا جا رہا ہے، ن لیگ کا عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کا تاثر اچھا نہیں ہے۔ مریم نواز کے معاملے کو پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن اور عدالت میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں، مگر یہ انڈیا میں نئی آنے والی حکومت پر ہی منحصر ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے اندر ایسی کوئی دھڑے بندی نہیں جو میڈیا پر دکھائی جا رہی ہے۔

میرا کسی سے ذاتی اختلاف نہیں، بس ایک معاملے پر اصولی موقف اپنا رکھا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، اگر وفاقی کابینہ میں واپس آتے ہیں تو کارآمد ثابت ہوں گے۔


ای پیپر