فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

'برج خلیفہ میں بلندی پر رہنے والوں کو عام وقت سے 6 منٹ زائد روزہ رکھنا ہوگا'
06 May 2019 (14:12) 2019-05-06

ابوظہبی: دبئی کے اسلامی افئیرز کے محکمے نے برج خلیفہ کی بالائی منزلوں میں رہائش پذیر افراد کیلئے سحری اور افطاری کے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برج خلیفہ کی بالائی منزلوں پر رہائش پذیر افراد کم اونچائی والی رہائشی عمارتوں کے رہائشیوں سے کچھ دیر بعد افطاری کریں گے۔

اسلامک افئیرز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق برج خلیفہ کی 60 ویں منزل سے لیکر 120 ویں منزل تک رہائش پذیر افراد کم اونچائی والی عمارتوں کے مقابلے میں 4 منٹ بعد افطاری کریں گے۔

جبکہ سحری کے اوقات میں بھی دو منٹ پہلے ہوں گے۔ یعنی برج خلیفہ کی 60 ویں منزل یا دبئی کی کسی بھی 60 ویں منزل سے اوپری عمارت کے رہائشیوں کو اوقات کار کے مطابق دیر سے روز افطار کرنا ہوگا۔


ای پیپر