فوٹو/ بشکریہ فیس بُک

قبائلی اضلاع کی صوبائی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
06 May 2019 (13:23) 2019-05-06

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کی صوبائی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کے بعد سابق فاٹا میں یہ پہلا صوبائی انتخاب ہو گا جس کیلئے پولنگ 2 جولائی کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 16 نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی 9 سے 11 مئی تک جمع کرائے جا سکیں گے اور نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرستیں 12 مئی کو جاری کی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات کی سکروٹنی کی آخری تاریخ 18 مئی ہو گی۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 22 مئی اور اپیلوں پر فیصلہ ٹریبونل 27 مئی تک کرے گا جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 28 مئی کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29 مئی ہو گی اور امیدواروں کو انتخابی نشان 30 مئی کو الاٹ کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے سابقہ فاٹا میں سرکاری محکموں میں تقرری اور تبادلوں پر پابندی لگا دی۔


ای پیپر