فوٹو/ بشکریہ فیس بُک

پشاور میں ایک دن پہلے روزہ رکھنے کی روایت نہ بدلی
06 May 2019 (10:15) 2019-05-06

کراچی: ملک بھر میں پہلا روزہ 7 مئی بروز منگل کو ہو گا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا۔

مفتی منیب الرحمان کے زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس میں محکمہ موسمیات، وزارت مذہبی امور، سپارکو اور نیوی کے حکام بھی شریک تھے، اجلاس میں ملک بھر سے رمضان کے چاند کے حوالے سے شہادتیں اکٹھی کی گئیں، ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی شہادت موصول نہ ہونے پر چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔

پشاور میں ایک دن پہلے روزہ رکھنے کی روایت نہ بدلی، مفتی پوپلزئی نے روزہ رکھنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے واضح کیا کہ سرکاری سطح پر پہلا روزہ منگل کو ہوگا۔


ای پیپر