Saudi Arabia Big Announcement
06 مارچ 2021 (21:59) 2021-03-06

جدہ :سعودی عرب نے خطرناک کورونا پابندیوں کے بعد بالآخر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ،سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکومت نے سینما گھروں ،ہوٹلوں اور انڈو ر کھانوں سمیت تفریحی مقامات سے بھی پابندیاں اُٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

رپورٹ میں وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمام سماجی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ20 افراد ہی شریک ہو سکیں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق کاروباری ملاقاتوں اور شادی کی تقاریب سمیت کچھ سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی،ذرائع کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ عالمی وبا کی مکمل ویکسی نیشن کے بعد جہاں سعودی عرب میں دیگر تفریحی مقامات پر سے پابندیاں ہٹا دی گئیں ہیں وہیں امید ظاہر کی جارہی ہے کہ حج و عمرہ سے بھی پابندیاں ہٹا لی جائینگی اور ایک محدود اور مشروط طریقے سے دیگر ممالک سے حج و عمرہ کیلئے پابندیاں ختم کر دی جائینگی ۔

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے،دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 62 لاکھ 91 ہزار 845 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 83 ہزار 173 ہو گئیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 514 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 78 ہزار 708 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 85 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 952 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔


ای پیپر