ICC Test Champion Series
06 مارچ 2021 (21:34) 2021-03-06

 احمد آباد :بھارت احمد آباد ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے کر  پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا، جہاں اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔بھارت نے انگلینڈ کو سیریزکے چوتھے اورآخری ٹیسٹ میں اننگز اور  25 رنزسے شکست دے کر  4 میچز کی سیریز  1-3 سے اپنے نام کی۔

ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارتی ٹیم  پہلی اننگز میں 365 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ رشبھ پنٹ نے 101 رنز بنائے، واشنگٹن سندر نے 96 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔بین اسٹوکس نے 4  اور جیمز اینڈریسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ نے 160 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کیا لیکن پوری ٹیم 135 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

ڈین لاورینس 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اکشر پٹیل اور ایشون نے پانچ پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس فتح کے بعد بھارتی ٹیم نہ صرف 4 میچز کی سیریز  1-3 سے اپنے نام کی بلکہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل 18 سے 22 جون تک انگلینڈ کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔


ای پیپر