Youtube Stop Channel
06 مارچ 2021 (18:40) 2021-03-06

میانمار:ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ یو ٹیوب نے میانمار کی فوج کے زیر انتظام چلنے والے چینلز کو بند کردیا،یوٹیوب کی جانب سے میانمار کی فوج کے 5 چینلز کو بند کیا گیا ہے جس کی یوٹیوب نے خود تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے تحت ان چینلز کو فوری طور پر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم سے ہٹادیا ہے۔عالمی میڈیا  کے مطابق یوٹیوب کے مطابق میانمار کے سرکاری نیٹ ورک میانمار ریڈیو اینڈ ٹی وی اور فوج کی ملکیت دیگر چینلز کو پلیٹ فارم سے ہٹایا گیا ہے،دوسری جانب ایک بھارتی گروپ نے دعوی کیا ہے کہ میانمار پولیس افسران کے ایک گروپ نے اعلی حکام کے احکامات نہ ماننے پر سرحد پار کرکے پناہ لینے کی بھی کوشش کی ہے۔

اقوام متحدہ میں میانمار کے نائب سفیر نے بطور سفیر چارج لینے سے انکار کردیا ہے، اس سے قبل میانمار کے سفیر کو فوجی قیادت کے خلاف بولنے پر برطرف کیا گیا ہے فوجی بغاوت کے بعد سے جاری احتجاج میں اب تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 55افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کی عالمی طاقتوں نے بھی شدید مذمت کی ہے۔

 میانمار میں یکم فروری کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے منتخب حکومت کو گھر بھیج دیا اور کئی رہنماں کو گرفتار کررکھا ہے جس کے خلاف ملک بھر میں شدید احتجاج اور سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے،فوجی بغاوت کے خلاف سڑکوں پرموجود عوام فوری طور پر فوجی حکمرانی کا خاتمہ اور آنگ سان سوچی سمیت گرفتار رہنماں کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ 


ای پیپر