Ashraf Ghani Big Announcement about Aghan Current Situation
06 مارچ 2021 (17:27) 2021-03-06

کابل :افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق افغان قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھاکہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں پیش رفت کے لیے ان کی حکومت  نئے انتخابات  کے فوری  انعقاد کے لیے آمادہ ہوسکتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی صرف انتخابات کے غیر مشروط اصول  کے ذریعے ہی ممکن ہوسکتی ہے،نئے امریکی صدر بائیڈن نے حلف اُٹھاتے ہی افغان امن معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ دیدیا تھا جس کے بعد افغان طالبان نے بھی امریکی صدر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکہ اور نیٹو فورسز نے مئی تک اپنی فوجیں افغانستان سے نہ نکالیں تو افغانستان کو امریکی اور اتحادی فورسز کا قبرستان بنا دینگے ۔

افغان امن معاہدے میں پیچھے ہٹنے اور امریکہ کا مزید افغانستان میں رہنے کے اعلان نے افغانستان کے امن کو دائو پر لگا دیا جس کے پیش نظر افغان صد ر اشرف غنی نے طالبان سے امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کیلئے ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کی پیشکش کر دی ہے ۔


ای پیپر