ہلمند میں افغان خفیہ ایجنسی کے پراسیکیوٹر سمیت 2 افراد ہلاک
سورس:   فائل فوٹو
06 مارچ 2021 (16:45) 2021-03-06

کابل: ہلمند میں دھماکے کے نتیجے میں افغان خفیہ ایجنسی کے پراسیکیوٹر سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

افغانستان کے صوبہ ہلمند کے پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی پراسیکیوٹرز کے انچارج سید محمود سعادت سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

صوبہ ہلمند کے گورنر عبدل نبی الہام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دوسرا ہلاک ہونے والا شخص خفیہ ایجنسی کے پراسیکوٹر کا سیکیورٹی گارڈ ہے جب کہ دھماکے میں خاتون سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کی جانب  سے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم اب تک کسی شدت پسند گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

بشکریہ(نیو نیوز)


ای پیپر