Sheikh Rasheed Big Statement
06 مارچ 2021 (16:39) 2021-03-06

اسلام آباد :سینٹ انتخابات میں ضمیر فروشی کرنے والے اراکین سے متعلق شیخ رشید نے اہم انکشاف کر تے ہوئے کہا کہ جن اراکین نے سینٹ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ کیا ہے انہوں نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی ہے اور عمران خان سے معاف کرنے کا کہا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئےکہا کہ جن اراکین نے حکومت کیخلاف سینٹ میں ووٹ دیا اب انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کر کے معافی مانگ لی ہے ،انہیں اراکین کی وجہ سے عمران خان کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرنا پڑا ،اعتما د کا ووٹ لینے سے عمران خان کو فائدہ یہ ہوا کہ انہوں نے پہلے سے زیادہ اراکین کے ووٹ حاصل کیے اور 178 ووٹ لے کر حکومت کی واضح برتری دکھا دی ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کی وجہ سے آج عمران خان کو یہ دن دیکھنا پڑا اب انہوں نے معافی مانگ لی ہے ،وزیر اعظم جانتے ہیں کہ کن لوگوں نے حکومتی امیدوار کو ووٹ نہیں دئیے ،عمران خان کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا رول نیوٹرل تھا ،جن لوگوں نے سینٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی مخالفت میں ووٹ دیا فی الوقت ان کا نام نہیں لونگا ۔

 انہوں نے کہا تھا کہ اگر پی ڈی ایم عدم اعتماد لاتی پھر تو ہمیں اسمبلی آنے کی ضرورت نہیں تھی ، کیوں کہ اگر عدم اعتماد ہوتی تو اپوزیشن کو نمبر پورے کرنے پڑتے ، تحریک انصاف سینیٹ کی باقی سب سیٹیں جیت گئی ، کیوں کہ سیاست مقابلے کا نام ہے اور اس میں پی ٹی آئی نے ساری سیٹیں جیتیں ، اپوزیشن نے صرف ایک سیٹ کی جیت کو سیاست کا محور بنا لیا،پارلیمنٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک نئی سیاسی زندگی کا افتتاح کر رہے ہیں ،اپنے اگلے ڈھائی سال اب غریبوں کیلئے وقف کر دیں ۔


ای پیپر