Bilawal Bhotto , PPP, PDM , Pakistan
06 مارچ 2021 (16:13) 2021-03-06

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو   نے پی ڈی ایم کے   اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جمہوری پاکستان کا خواب عوام کا خواب ہے جو جلد پورا ہوگا،سینیٹ میں ایک سیٹ سے پی ڈی ایم نے ثابت کردیاسب کچھ ناممکن نہیں ہوتا،ملک میں 3 سال سے کٹھ پتلی ہائبرڈ نظام چل رہا تھا،ایسے لگ رہا تھا آپ کو اپوزیشن کرنے کا موقع نہیں ملے گا،حکومت کےغیر سیاسی سپورٹ سے ہر دروازے بند ہوتے جا رہے تھے،سیاست بھی ایک آرٹ ہے جو ناممکن کو ممکن بنا دیتی ہے،اگرکسی کو شک ہے کل کون جیت گیا اور کون ہارگیا،ان کے سامنے 2تصاویر ہیں،سیاسی انتقام کا نیا طریقہ کار ڈالاگیا ہے،سینیٹ کی ایک سیٹ نے آپ کے پورے نظام کو بے نقاب کردیا۔

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  پارٹی جلوس پارلیمان میں بلا کر آپ پارلیمانی اکثریت ثابت نہیں کرسکتے ۔سینیٹ کی ایک سیٹ نے اس کٹھ پتلی نظام کو بے نقاب کردیا ہے۔

پی ڈی ایم کے اجلاس میں خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ آپ نے سارے نظام اور کٹھ پتلی کو بے نقاب کردیا ہے۔ پی ڈی ایم نے سینیٹ انتخابات میں حکومت کو شکست دی۔ سینیٹ کی ایک سیٹ کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  کہتے ہیں سیاست ناممکن کو ممکن بنانے کے فن کا نام ہے۔ تین سال سے کٹھ پتلی نظام چل رہا ہے۔ ہم سب پی ڈی ایم کی جیت منانے کے لئے جمع ہوئے ہیں ۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ تین سال سے کٹھ پتلی نظام چل رہا ہے۔ ہم سب پی ڈی ایم کی جیت منانے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کا کارکن کسی خاتون پر ہاتھ نہیں اٹھاتا۔ہمیں اس واقعے کی مذمت کرنا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوازشریف،زرداری اور فضل الرحمان کے کارکن ایسی روایت نہیں اپناتے۔ یہ نہ جمہوریت پسند ہیں، نہ  سیاست دان ۔خان صاحب کی حکومت جو روایت اپنا رہی ہے نظام کے لئے خطرہ ہے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اب پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ آپ کے اسپیکر کب تک کرسی پررہیں گے ۔ صدر پاکستان نے مان لیا ہے کہ عمران خان پارلیمانی اکثریت کھو بیٹھےہیں۔ کب ، کہاں اور کس کے خلاف عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔ آپ کونہ پارلیمان میں سپورٹ ہے نہ عوام میں ۔


ای پیپر