پاکستانی طالب علم نے واٹس ایپ طرز کی ایپ بنا کر ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا
06 مارچ 2021 (13:58) 2021-03-06

کراچی  میں نویں جماعت کے ایک طالبعلم نے واٹس ایپ طرز کی ایک ایپ تیار کی ہے جس میں بہت سارے آپشنز موجود ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے رہائشی سید نبیل حیدر جعفری اس وقت نویں جماعت کے طالبعلم ہیں اور انہوں نے اپنی ایپ کا نام ایف ایف میٹنگ رکھا ہے ۔

اس ایپ کو 5 فروری تک  گوگل ایپ پلیٹ فارم پر رکھا ہے جس کے ورژن ون کو ان تک سینکڑوں افراد ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں ۔ 6 مارچ کے بارہ بجے تک ایپ کو 180 سے زائد فائیو سٹار مل چکے ہیں ۔

تاہم نبیل نے کہا ہے کہ اس کی ایپ ایک لاکھ سے زائد مرتبہ ڈائون لوڈ کیا جاچکا ہے ۔ کراچی میں واقع ملک گیر فلاحی تنظیم کے روح رواں ظفر عباس نے اس ہونہار نوجوان نبیل کی ایک ویڈیو بنائی ہے ۔

اس میں نبیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ایپ اینڈ ٹواینڈاینکرپیٹڈ ہے اور اس میں بصارت میں کمزور افراد کے لیے بھی مفید چیزیں ہیں ۔ 

کلر بلائینڈز افراد کے لیے یہ بہترین ایپ  ہے ۔ 

نبیل نے بتایا کہ وہ ان  کا گھر شدید مالی مشکلات کا شکار ہے اور انہوں نے رقم جمع کرکے دس ہزار روپے میں لیپ ٹاپ خریدا اور اس پر ایف ایف ( فرینڈز اینڈ فیمیلی ) میٹںگ ایپ سازی کا آغاز کیا ، اب تین سال کی محنت کے بعد یہ ایپ تیار ہوچکی ہے ۔ 


ای پیپر