Brawl, PTI workers, PML-N leaders, National Assembly
06 مارچ 2021 (12:24) 2021-03-06

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور لیگی کارکنوں میں ہاتھا پائی ، پی ٹی آئی کارکنوں نے لیگی رہنماؤں کا گھیراؤ کیا اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف چور چور کے نعرے لگائے ۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ یہ ہم ہیں اور لیگی قیادت کی طرف اشارہ کر کے کہا وہ چور ہیں ، کارکنوں کی جانب سے مریم کا پاپا چور ہے اور گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے گئے ۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم ان بدمعاشوں کا مقابلہ کریں گے ، ہم گھبرانے والے نہیں ، عمران خان پولیس کے پیچھے کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آج کا اجلاس غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ، صدر ، وزیراعظم، اسپیکر غیر قانونی اقدام میں ملوث ہیں ، ہم نے ان چوروں اور غنڈوں کا مقابلہ کرنا ہے ۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر خزانہ کو شکست کے دن سے عمران خان کی اکثریت ختم ہوچکی ہے ۔ کوئی وزیراعظم خود سے اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتا ، وزیراعظم ایک بار صرف اعتماد کا ووٹ لیتا ہے ، صدر کے کہے بغیر آج اعتماد کا ووٹ لینا غیر قانونی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 91 سات کے تحت عدم اعتماد اپوزیشن پیش کرتی ہے ۔

لیگی رہنما نے پوچھا کیا صدر نے وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ، 4 اور 5 مارچ کی درمیانی رات نوٹیفکیشن جاری ہوا ۔


ای پیپر