Number, cases, global pandemic, Pakistan, NCOC, WHO
06 مارچ 2021 (09:48) 2021-03-06

لاہور: ملک میں عالمی وبا کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی ، وبا کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 سے 31 ویں نمبر پر آ گیا ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار ، 714 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 5 لاکھ ، 88 ہزار، 728 تک پہنچ گئی ، مزید 38 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار ، 166 ہوگئی۔

مریض تیزی سے صحت باب بھی ہو رہے ہیں ، اب تک 5 لاکھ ، 58 ہزار ، 210 مریض وبا کو شکست دے چکے ہیں ۔

دوسری جانب دنیا بھر میں وبا سے متاثرین کی تعداد 11 کروڑ ، 66 لاکھ ، 70 ہزار سے بڑھ گئی ، 25 لاکھ ، 92 ہزار سے زائد اموات جبکہ 9 کروڑ ، 22 لاکھ ، 82 ہزار سے زائد صحت یاب ہوچکے ۔

سعودی عرب میں کل سے ریسٹورنٹس میں ٹیبل سروس بحال ہوگی ، سعودی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق ، 7 مارچ سے ایس او پیز کے تحت پابندیوں میں توسیع نہیں ہو گی ۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے خبر دار کیا ہے کہ وبا کی ویکسین کے آنے کے بعد ممالک کو پابندیوں میں نرمی کرنے کے لالچ میں نہیں آنا چاہیے ، احتیاط نہ کی تو وبا مزید پھیلے گا ۔


ای پیپر