Mirwaiz Umar Farooq, house arrest, Kashmir, Indian forces, PM Modi
06 مارچ 2021 (09:19) 2021-03-06

سرینگر: حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی رہائی کے احکامات کے بعد ایک بار پھر گھر میں نظر بند کر دیا گیا ۔

میر واعظ کی نظر بندی کے خلاف سری نگر میں مظاہرے ہوئے ، بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا ۔

بھارتی فوج نے نماز جمعہ کی ادائیگی اور خطبہ دینے سے روک دیا ، کشمیری نوجوانوں نے نماز جمعہ کے بعد میر واعظ کی نظر بندی کے خلاف احتجاج کیا ، پاکستان زندہ باد اور آزادی کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے

بھارتی فوج نے پُرامن مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی ، لاٹھی چارج کیا اور احتجاج کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

میر واعظ عمر فاروق 20 ماہ سے اپنے ہی گھر پر قید میں ہیں ، انہیں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سلب کرنے سے ایک روز پہلے ہی گھر پر نظر بند کر دیا گیا تھا ۔

دوسری جانب کشمیری عوام کے مصائب سے بے پرواہ مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ اپنی ہی دھن میں مگن ۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی پوتی کی شادی میں فاروق عبداللہ کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔


ای پیپر