Dacoit, police encounter, Gujranwala, Karachi, Pakistan
06 مارچ 2021 (08:47) 2021-03-06

لاہور : ملک سے جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس نے کمر کس لی ہے ، اس حوالے سے پولیس اہلکاروں کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں نوشہرہ ورکاں چوکی سے فرار ہونے والا ڈاکو یاسر مارا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم یاسر فرار ہونے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر شہری کو لوٹ رہا تھا ، اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کر دی جبکہ ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

اس کے علاوہ کراچی میں باغ کورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو ہدایت ہے کہ وہ جرائم پیشہ افراد جو آسانی سے سرنڈر نہیں کرتے اُن سے سختی سے نمٹا جائے اور اُن کو عدالت سے سزا بھی دلوائی جائے تاکہ وہ آئندہ جرم کرنے سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے توبہ کر لیں ۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی کارروائیوں سے ملک کے کچھ علاقوں میں چوری کی واردات میں کمی آئی ہے ۔


ای پیپر