عورت مارچ پر پہلی دفعہ حکومتی موقف سامنے آگیا
06 مارچ 2020 (23:54) 2020-03-06

لاہور :معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔ عورت مارچ قابل اعتراض نعروں کے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں ‘’ خواتین کے عالمی دن’’ کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلام سے پہلے عرب معاشرے میں خواتین کے کوئی حقوق نہیں تھے۔ اسلام ہمارے لیے چادر چار دیواری کے اصول واضح کر چکا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت خواتین کو معاشی حوالے سے بااختیار بنانے جا رہی ہے۔ خواتین کو بااختیار کیے بغیر ریاست مدینہ کی اساس کو مضبوط نہیں بنایا جا سکتا۔

‘’ عورت مارچ ’’ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیے بغیر نکلیں تو ہم آپ کیساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر طاقت بنیں گے کیونکہ خواتین کو طاقتور بنانا ہی ہمارا سب سے اہم اور بڑا مشن ہے۔ تاہم انہوں نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ عورت مارچ قابل اعتراض نعروں کے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے۔


ای پیپر