پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی ،کرونا وائرس کا مریض صحت یاب ہو گیا
06 مارچ 2020 (21:36) 2020-03-06

کراچی :پوری دنیا میں خوف طاری کرنے والے کرونا وائرس نے پاکستان میں انٹری دی تو حکومت پاکستان نے اس سے قبل ہی اس خطرناک وبا کو روکنے کی تیاری کی ہوئی تھی ،پاکستانی ڈاکٹروں نے پہلا کرونا وائرس کا مریض صحت یاب کر دیا ۔

اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت نے مریض کے صحت یاب ہونے سے متعلق اعلان کر دیا ہے ، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بہت خوشی ہےسندھ میں کورونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب ہوا، علاج کےبعد مریض کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

متاثرہ افراد کے اہل خانہ کی اسکیننگ کی گئی اور مختلف ٹیسٹ لیے گئے اور سب کو کلیئر قرار دیا گیا۔ چند روز قبل ہی معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا شکار 3 افراد روبہ صحت ہیں۔

یاد رہے کہ مہلک کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، امریکا میں وائرس سے 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں تک جاپہنچی ہے۔


ای پیپر