پاکستان کی جوابی کارروائی سے بچ جاؤ : بھارتی وزیر اعلیٰ
06 مارچ 2019 (19:47) 2019-03-06

نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی امریندرسنگھ نے مودی کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کہیں زیادہ سخت ہوسکتی ہے اور جنگ میں نیوکلیئر ہتھیار کے استعمال سیگریز نہیں کریگا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کیوزیر اعلی امریندرسنگھ نے اپنی حکومت کو کہا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کہیں زیادہ سخت ہوسکتی ہے، مودی سرکار خبردار رہے، پاکستان جنگ میں نیوکلیئر ہتھیار کے استعمال سیگریز نہیں کرے گا، پاکستان نے ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان سے فضائی جنگ ہارگیا، پاکستان کیساتھ فضائی تصادم میں شکست کے بعد بھارت کی بوسیدہ فوج پرسوالات اٹھنے لگے ہیں، جنگ کی صورت میں بھارتی فوج کے پاس صرف10 دن کاگولہ بارود ہے۔


ای پیپر