بھارتی مظالم جاری رہے تو کشمیریوں کا ردعمل لازمی ہے: میجر جنرل آصف غفور
06 مارچ 2019 (16:31) 2019-03-06

راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سرحدوں پر کشیدگی کم ضرور ہوئی ہے لیکن جنگ کا خطرہ ابھی بھی موجود ہے۔ بھارت کی جارحیت نے جنگ کا امکان پیدا کر دیا تھا اور ہم نے بھارت کی جارحیت کا جواب دیا۔ 

امریکی میڈیا کو دئیے ایک انٹرویو میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ خطے میں امن کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونا ہے  اور جب تک کشمیر میں مظالم جاری رہیں گے کشمیریوں کا ردعمل بھی آتا رہے گا اب یہ بھارت کا کام ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کیا کوشش کرتا ہے کیونکہ خطے میں امن  کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے امن کا پیغام دینے کی کوشش کی ہے اب انتظار ہے کہ ہمسائیہ ملک ہمیں اس کا جواب کیسے دیتا ہے۔  الزامات سے معاملات حل نہیں ہوتے اس سے بہتر ہے کہ بھارت اپنی اصلاح کی کوشش کرے۔ بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس کا ہم نے جواب دیا۔ 


ای پیپر