اگر میں فوت ہوگیا تو میرے جسد خاکی کو جلدی گھر پہنچا دینا: نواز شریف
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
06 مارچ 2019 (12:35) 2019-03-06

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے سینئر صحافی اور نیونیوز کے ڈائریکٹر نصراللہ ملک نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے گردے خراب ہیں اور انہیں کسی بھی وقت ڈائلاسس کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ ان کی صحت تشویشناک ہے۔

نوازشریف نے خود جیلر کو بلا کر کہا کہ دیکھو میں تین بار وزیراعظم رہا ہوں۔ اگر میری ڈیتھ ہو جائے تو بہت دیر نہ لگانا مجھے میرے گھر پہنچا دینا جلدی۔

نصراللہ ملک کا کہنا ہے جو میڈیکل بورڈ بنا ہوا ہے اس میں موجود ڈاکٹر بھی دباؤ کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں نے آج بہت کوشش کی مگر والد صاحب ہسپتال جانے کے لئے نہیں مانے۔ ہر انسان کی کوئی عزت ہوتی ہے، نواز شریف کا مریم نواز کو جواب۔ میں ایک ہسپتال سے دوسرے میں دھکیلے جانے کو تیار نہیں جبکہ علاج بھی نہیں کیا جاتا۔

مریم نواز نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والد صاحب سے اس وقت کوئی رابطہ ہے اور نہ ہی رابطے کی اجازت ہے۔ عوام نواز شریف کے لئے دعا کیجیے۔


ای پیپر