فوٹو بشکریہ فیس بک

صمصام بخاری نے وزیراطلاعات و نشریات کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
06 مارچ 2019 (11:52) 2019-03-06

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری نے وزیراطلاعات و نشریات کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزارت اطلاعات ونشریات کا محکمہ سابق وزیر سے واپس لیا۔ فیاض الحسن چوہان نے ملاقات میں وزیراعلیٰ کو تو قائل کرلیا لیکن، وزیراعظم نے انکی ایک نہ سنی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کی دل آزاری نہیں ہونی چاہئے۔

سابق صوبائی وزیر کہتے ہیں استعفیٰ پارٹی قیادت کے حکم پر دیا، عمران خان کی قیادت میں پارٹی کارکن کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔ ترجمان وزیراعلیٰ شہباز گل کے مطابق فیاض الحسن چوہان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔


ای پیپر