ٹی ٹوینٹی لیگز کو کنٹرول کرنے پر غور کریں گے : آئی سی سی
06 مارچ 2018 (17:27) 2018-03-06


لندن :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز کو کنٹرول کرنے پر غور کرے گی ۔ اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے اجلاس میں تجاویز پر بات چیت کی جائے گا ۔


تفصیلات کے مطابق کینیڈا اور افغانستان کی کر کٹ لیگز کے اعلان کے ساتھ ہی دنیا میں ٹی ٹوئنٹی لیگز بڑھتی جارہی ہیں۔ آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کے لیے ٹی ٹوئنٹی لیگز کو کنٹرول کرنے پر غور کرے گا، لیگز سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کے لئے تجاویز پیش کی ہیں ، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے ان کی حمایت کا یقین دلایا ہے جبکہ بھارت بھی اس کے حق میں ہے ۔


اخبار کے مطابق ایک تجویز یہ ہے کہ 32 سال سے کم عمر کھلاڑی ملکی لیگ سمیت 3 لیگز کھیل سکیں گے ۔تجاویز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی لیگز کے لیے ونڈوز مختص کر دیئے جائیں ، لیگز کے منتظمین کوپابند کیا جائیگا کہ کھلاڑیوں کے معاوضے کا20 فیصد متعلقہ بورڈ کو دیں اورانٹرنیشنل پلیئرز کی تعداد کو کم کریں۔ان تجاویز پر اگلے ماہ بھارت کے شہر کولکتہ میں ہونے والے اجلاس میں غور کیا جا ئے گا۔


ای پیپر