کمر کی تکلیف کے باعث ڈاکٹرز کا د یپکا کو آرام کا مشورہ
06 مارچ 2018 (22:23)

ممبئی : کمر کی تکلیف کے باعث ڈاکٹرز کا دیپیکا کو آرام کا مشورہ دے ڈالا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی مشہور ترین اداکارہ دیپیکا پڈوکون کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیںمکمل آ رام کا مشورہ دیاہے۔

دیپیکا پڈوکون گزشتہ ایک برس سے بغیر کسی وقفے کے فلموں میں کام کرتی آرہی ہیں۔ کام کی شدت کے باعث دیپکاکی کمر کی تکلیف ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں چند ماہ کام سے دور رہنے اور آرام کرنے کا مشورہ دیاہے۔


ای پیپر